اسلام آباد ہائیکورٹ : چیئرمین پی سی بی کیخلاف حکم امتناعی میں 24 جون تک توسیع
اسلام آباد ہائیکورٹ : چیئرمین پی سی بی کیخلاف حکم امتناعی میں 24 جون تک توسیع
لاہور (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاءاشرف کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی میں 24 جون تک توسیع کر دی ہے۔ عدالت میں آئندہ سماعت پر حتمی بحث کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آرمی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے عدالت میں داخل کرائے گئے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر قائم مقام چیئرمین کے تقرر کے لئے تین نام مجاز اتھارٹی کو بھجوا دئیے گئے ہیں جن میں ماجد خان، چشتی مجاہد اور ممتاز رضوی شامل ہیں۔ درخواست پر مزید سماعت 24 جون کو ہو گی۔