لِلہ ٹاﺅن: بچوں کی لڑائی پر باپ بیٹا جاں بحق
لِلہ ٹاﺅن (نامہ نگار) بچوں کی لڑائی کے نتیجہ میں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا دی گئیں، مقدمہ درج۔ پنڈدادنخان کے نواحی گاﺅں پتھر ندی میں بچوں کی لڑائی کے نتیجہ میں باپ حافظ محمد ریاض اور اسکا جوان سالہ بیٹا محمد بابر موقع پر جاں بحق ہو گئے جن کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوراٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔