لاپتہ افراد کیس، محمد جمیل کے والد، بیٹے کی عدم بازیابی پر سپریم کورٹ میں پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، سماعت 27 جون تک ملتوی
اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے محمد جمیل اور مرزا سلیم بیگ لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے مقدمات کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی‘ محمد جمیل کے بوڑھے والد بیٹے کی عدم بازیابی پر عدالت میںپھوٹ پھوٹ کر رو پڑے‘ عدالت نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اگر کمیشن نے نوجوان کو بازیاب نہ کروایا تو سپریم کورٹ حتمی حکم جاری کرے گی وہ پریشان نہ ہوں۔