• news

حاضر سروس فوجی کو ڈی جی ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس بنانا غیر آئینی ہو گا: فرحت اللہ بابر

اسلام آباد (نامہ نگار) سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس کے عہدے پر حاضر سروس فوجی کی تعیناتی غیر آئینی ہو گی، بدھ کو سینٹ میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا ڈی جی ملٹری اینڈ کنٹونمنٹس پر حاضر سروس فوجی کو لگایا جا رہا ہے، یہ عہدہ ملٹری لینڈ گروپ کے افسران کےلئے ہے، 1999 کے بعد سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اس عہدے پر فوجی افسر تعینات کئے، یہ عہدہ لینڈ ریگولیٹر کا ہے جو مسودہ قانون بنا کر آگے بھجواتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن