پاکستان بھارت میں سمندری حدود پر مذاکرات اگلے ہفتے کراچی میں ہوں گے
کراچی (این این آئی) پاکستان اور بھارت کے درمیان سمندری حدود کی خلاف ورزی روکنے اور ماہی گیروں پر مذاکرات اگلے ہفتے کراچی میں ہونگے۔ ریئر ایڈمرل وسیم اکرم پاکستانی وفد اور وائس ایڈمرل انو راگ تھپلیال بھارتی وفد کی قیادت کرینگے بھارتی وفد 23 جون بروز سوموار کراچی پہنچے گا۔