پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینا ملک کے مستقبل پر حملہ ہوگا: شاہ زین بگٹی
لاہور(آئی این پی) شاہ زین بگٹی نے کہا ہے پرویز مشرف کو محفوظ راستہ دینا ملک کے مستقبل پر حملہ ہوگا، حکمران وعدے کےمطابق پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کریں، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو سنجیدہ اور سخت اقدامات کرنا ہونگے۔ حالات آج بھی خراب ہیں۔