پاکستان کیخلاف سیریز امارات میں کھیلی جائے گی،کرکٹ جنوبی افریقہ
پاکستان کیخلاف سیریز امارات میں کھیلی جائے گی،کرکٹ جنوبی افریقہ
جوہانسبرگ(آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ انٹرنیشنل سیزن میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف دو ہوم سیریز کھیلنا ہیں۔ تاہم اس بات کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں کہ عام انتخابات کے نتیجے میں برسراقتدار آنے والی نئی حکومت ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لاسکے گی۔ کرکٹ جنوبی افریقا کی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر نومبر میں پاکستان اور افریقہ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں مکمل سیریز ہوگی۔ اس سیریز میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ ہوں گے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دسمبر جنوری میں سیریز ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ابھی تک وینیوز کا اعلان نہیں کیا۔ اس بات کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سری لنکا میں بھی ہوسکتی ہے۔ تاہم پاکستان بورڈ ہوم ایڈوانٹیج حاصل کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کو ترجیح دے گا۔