• news

پنجاب کا گورنر بنائے جانے کا تذکرہ اخباروں میں ہے، مجھے علم نہیں: جعفر اقبال

اسلام آباد (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ مجھے پنجاب کا گورنر بنائے جانے کی بات کا تذکرہ اخباروں میں ہے، مجھے اس بارے میں نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا کو بتایا کہ ایک ماہ سے اخبارات میں یہ معاملہ آرہا ہے کہ مجھے پنجاب کا گورنر بنایا جارہا ہے مگر تعجب ہے کہ مجھے اس بارے میں معلوم نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر کےلئے نامزدگی پارٹی قیادت کرے گی اور وہ جوفیصلہ کرے گی ہمیں اس کی پاسداری کرنا ہوگی، جب گورنر بنایا جاﺅں گا تو سب کو معلوم ہو جائے گا، میڈیا بے چینی چھوڑ کر سنجیدہ خبریں دے۔

ای پیپر-دی نیشن