• news

گھریلو حالات سے تنگ آکر خاتون سمیت 2 افراد نے خودکشی کرلی

لاہور(نامہ نگار) باٹا پور کے علاقہ میں 25 سالہ خاتون نے شوہر اور سسرال والوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر بی آر بی نہر میں چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی جبکہ رات گئے تک امدادی ٹیمیں نعش تلاش کرتی رہےں۔ باٹا پور پولیس کے مطابق جلوموڑ کے رہائشی زید کی چھ ماہ قبل شگفتہ بی بی سے شادی ہوئی تھی۔ دونوں میاں بیوی کا آپس میں گھریلو معاملات پر جھگڑا رہتا تھا جبکہ لڑکی کے سسرال والے بھی لڑکی پر تشدد کرتے تھے۔خاتون نے گھریلو حالات سے دلبر داشتہ ہو کر نہر میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی جبکہ تاحال خاتون کی نعش نہ مل سکی ہے۔ ےہ شبہ بھی ظاہر کےا جارہا ہے خاتون کو اس کے شوہر نے نہر میں دھکا دیا ہے۔علاوہ ازیں ہنجروال کے علاقہ میں 50سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کرزہرےلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ ہنجروال اتفاق ٹاﺅن کے رہائشی ندیم خان نے دو شادیاں کررکھی تھیں۔ پولیس کے مطابق ندیم خان کی ایک بیوی فوت ہو چکی ہے، گزشتہ روز اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تو اس نے دلبرداشتہ ہو کرزہرےلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔پولیس نے نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن