محکمہ تعلیم سندھ میں گریڈ 18 تک کے ملازمین کے تقرر و تبادلہ پر پابندی
کراچی (این این آئی) سندھ کے تعلیم و خواندگی کے سنیئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے محکمہ میں گریڈ 1 سے گریڈ 18تک کے افسران و ملازمین کے تقرریوں و تبادلوں پر فوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی تا حکم ثانی عائد رہے گی۔ سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بند پڑے ہوئے سکولوں کو فوری طور پر کھلوا کر اسکولوں میں استاتذہ کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔