• news

نیب کی درخواست پر کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں گرفتار مفتی احسان رہا

اسلام آباد (ان لائن) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر خان نے نیب کی درخواست پر کروڑوں روپے فراڈ کے الزام میں گرفتار مفتی احسان کو رہا کر دیا ہے۔ نیب نے درخواست دی تھی کہ مفتی احسان نے لوگوں سے منافع کے نام پر وصول کی گئی کروڑوں روپے کی رقم نیب کی تحقیقات کے دوران رضاکارانہ طور پر واپس کر دی ہے جس کے بعد اس کی حراست ضروری نہیں لہٰذا اسے رہا کر دیا جائے جس پر عدالت نے مفتی احسان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن