مون سون: سندھ اور پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی
کراچی (خصوصی رپورٹ) ”مون سون“ سندھ اور پنجاب میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی، امت کے مطابق برسات کا سلسلہ گذشتہ برسوں کی نسبت طویل ہو گا۔ ممکنہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تیاریاں شروع کر دی ہیں، محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل عارف محمود کے مطابق شمالی علاقوں میں تباہ کن بارشوں کی پیشگوئی دو تین روز پہلے ہی کی جا سکتی ہے، چند ہفتے قبل ایسا کرنا ممکن نہیں۔