• news
  • image

امریکہ، روس کو جوہری ہتھیاروں میں کمی کیلئے کوششیں تیز کرنا ہونگی:اوباما

امریکہ، روس کو جوہری ہتھیاروں میں کمی کیلئے کوششیں تیز کرنا ہونگی:اوباما

 برلن(آن لائن)امریکی صدربا رک اوباما نے امریکہ اور روس کے جوہری اسلحے کے ذخیرے کو کم کرنے کے لیے کی جا نے والی کوششوں کو تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ  امریکہ اپنی اور اپنے اتحادیوں کی سکیورٹی برقرار رکھتے ہوئے تعینات دفاعی اسلحے میں ایک تہائی کمی لا سکتا ہے۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں برینڈن برگ گیٹ کے دورے کے موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ جوہری اسلحے میں ایک تہائی کمی لا کر بھی اپنی سکیورٹی برقرار رکھ سکتا ہے۔انہوں نے یورپ میں موجود جوہری وارہیڈز میں کمی کا بھی مطالبہ کیا۔ تاہم روس کے نائب وزیرِاعظم دمتری روگوزن نے کہا کہ روس ان یقین دہانیوں کو سنجیدگی سے نہیں لے سکتا۔انہوں نے بتایا کہ اس سے اسلحے کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔
اوباما

epaper

ای پیپر-دی نیشن