امریکی طیاروں کی بمباری، بچوں اور خواتین سمیت 15جاں بحق
امریکی طیاروں کی بمباری، بچوں اور خواتین سمیت 15جاں بحق
کابل (اے پی پی) افغانستان کے وسطی مشرقی صوبے لوگر میں امریکی قیادت میں فضائی حملے میں15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع نے امریکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ لوگر میں شدت پسندوں کی جانب سے نیٹو فوجی بیس پر حملے کے بعد طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی مقامی افراد نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ متعدد طالبان بھی شامل ہیں ایساف نے اس سلسلے میں تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ افغان حکومت نے کئی مواقعوں پر واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ وہ بے گناہ سویلین افراد پر حملوں سے باز رہے۔