• news

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے نیپالی چیف جج کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے نیپالی چیف جج کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے نیپال کی کورٹ آف اپیل کے چیف جج کشاری راج پنڈت کی سربراہی میں نیپال کے اعلیٰ سطح کے عدالتی وفد نے ملاقات کی جس کے دوران سائلین کو انصاف کی فراہمی اور قانونی و عدالتی امور سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس نے کہا نیپال کے اعلیٰ سطحی چیف عدالتی وفد کا خیرمقدم کرنا ان کےلئے ایک اعزاز ہے۔ نیپال کے چیف جسٹس نے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا وہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے بہت متاثر ہیں۔

چیف جسٹس/ ملاقات

ای پیپر-دی نیشن