ٹارگٹ کلنگ روکنے کا الٹی میٹم بلوچستان حکومت کو بھی دیا جائے: خورشید شاہ
ٹارگٹ کلنگ روکنے کا الٹی میٹم بلوچستان حکومت کو بھی دیا جائے: خورشید شاہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی اے+ آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے ایم کیو ایم کے ریفرنڈم کا فیصلہ سندھ حکومت کے حق میں آئیگا۔ ایک ماہ میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کا الٹی میٹم بلوچستان حکومت کو بھی دیا جائے۔ مشرف کے ساتھ انکے ساتھیوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہئے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا سکیورٹی اداروں سے متعلق چوہدری نثار علی خان کے مو قف سے اتفاق کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان کا پہلا قومی اسمبلی کا دن فرینڈلی تھا بجٹ منظور ہونے سے پہلے جی ایس ٹی لگا کر عوام پر ظلم کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک فیصد جی ایس ٹی بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کیا۔
خورشید شاہ