مہتمم جامعہ الازہر نے صدر مرسی کیخلاف مظاہروں کو جائز قرار دیدیا
مہتمم جامعہ الازہر نے صدر مرسی کیخلاف مظاہروں کو جائز قرار دیدیا
قاہرہ (این این آئی) مصر میں جاری صدر مرسی کے خلاف مظاہروں کو شیخ جامع الازہر نے جائز قرار دے دیا۔ حزب اختلاف کے مظاہروں میں تیزی آگئی۔ مصر میں حزب اختلاف کے ارکان صدرمحمد مرسی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ بعض علما نے مظاہروں کی مخالفت کرتے ہوئے صدر مرسی کی حمایت میں یہ فتوی دیا تھا کہ اسلامی حکومت کے سربراہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جائز نہیں اور یہ کفر ہیں۔دوسری جانب شیخ الجامعہ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب نے ان فتووں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ صدر مرسی کے خلاف حزب اختلاف کے مظاہرے جائز ہیں اورکسی بھی قانونی لیڈر کے خلاف پر امن طور پر احتجاجی تحریک چلائی جاسکتی ہے۔
مہتمم جامعہ الازہر