امریکہ اور نیٹو فورسز ذلیل و خوار ہو کر افغانستان سے بھاگ رہے ہیں: حافظ سعید
امریکہ اور نیٹو فورسز ذلیل و خوار ہو کر افغانستان سے بھاگ رہے ہیں: حافظ سعید
پاکپتن (نامہ نگار) پاکستان میں امریکہ کی موجودگی خطرناک اور فتنہ ہے اس فتنے کو ہم پاکستان سے باہر نکال دیں گے۔ گذشتہ 12 سال سے امریکہ پاکستان میں ذلیل خوار ہو رہا ہے۔ یہ بات جماعة الدعوة پاکستان کے امیر حافظ محمد سعید نے چک 40 ایس پی میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ذلیل و خوار ہونے کے بعد امریکہ اور نیٹو فورس افغانستان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ طالبان کے لیڈر نے پچھلے جمعہ میرے ساتھ ملاقات کی۔ ہم میدانوں میں لڑائیاں لڑنیوالے مسلمان ہیں۔ انڈیا نے کشمیر کے دریاﺅں پر 62 ڈیم بنا کر 12 سال سے ہمارا پانی بند کر رکھا ہے۔ چناب اور جہلم جو کہ کشمیر سے نکلتے ہیں ان پر پاکستان کا حق ہے۔ نوازشریف اور شہبازشریف انڈیا سے مذاکرات کی باتیں کررہے ہیں، ہم انڈیا سے نہ بجلی لینے دیں گے اور نہ آلو۔
حافظ سعید