• news

ضمنی انتخابات22اگست کو کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمشن آ ف پا کستا ن نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات بائیس اگست کو کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے سولہ اور صوبائی اسمبلی کے پچیس حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول تیار کر لیا۔تین سے نو جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے۔گیارہ سے سترہ جولائی تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔بائیس جولائی کو اعتراضات پر اپیلیں دائر کی جا سکئیں گی۔ تیس جولائی کو حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی جبکہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اکتالیس حلقوں پر ضمنی انتخابات بائیس اگست کو ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن