• news

کنفیڈریشنز کپ منسوخ نہیں ہو گا

کنفیڈریشنز کپ منسوخ نہیں ہو گا

ریوڈی جنیرو (بی بی سی) فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا نے اس امکان کو مسترد کیا ہے کہ برازیل میں جاری مظاہروں کی وجہ سے کنفیڈریشنز کپ ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ برازیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں جاری کنفیڈریشنز کپ ملتوی کیا جا سکتا ہے تاہم فیفا نے ایسی تمام اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔ فیفا کے ایک ترجمان نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا کہ نہ فیفا اور نہ ہی مقامی کمیٹی نے ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس وقت ایسے کسی منصوبے پر غور کرنے کا کوئی منصوبہ ہے اور ایسی تمام اطلاعات صرف افواہیں ہیں۔ برازیل کے چھ شہروں میں کنفیڈریشنز کپ کے میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ کنفیڈریشنز کپ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جبکہ 30 جون کو اس کا فائنل کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن