کنفیڈریشن کپ : سپین تاہیٹی کو 10-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
کنفیڈریشن کپ : سپین تاہیٹی کو 10-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
اولسان (این این آئی) سپین نے کنفیڈریشن کپ میں اپنے دوسرے میچ میں تاہیٹی پر گول کی بھرمار کرتے ہوئے دس صفر کے بھاری مارجن سے شکست دینے کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔سپین نے توقعات کے مطابق کمزور ٹیم تاہیٹی کے خلاف میچ کے آغاز سے ہی دبا برقرار رکھا اور میچ کے پانچویں منٹ میں فرینینڈو ٹیروز نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔دوسری جانب تاہیٹی کے پرجوش شائقین نے اپنی ٹیم کی حرکت کی داد دی لیکن وہ اس کے باوجود ان کی ٹیم سپین کی نسبتاً بی ٹیم کا بھی مقابلہ نہیں کر سکی۔سپین کی ٹیم نے اپنے حریف پر تابڑ تور حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کی بدولت 31ویں منٹ میں ڈیوڈ سلوا نے بائیں ہاتھ سے موو بناتے ہوئے اپنی ٹیم کےلئے دوسرا گول کر دیا۔تاہیٹی کی ٹیم ابھی اس حملے سے سنبھل بھی نہ پائی تھی کہ دو منٹ کے ٹوریز نے اپنا وسرا اور ٹیم کا تیسرا گول اسکور کر دیا جبکہ میچ کے 39ویں منٹ میں اسٹار ڈیوڈ ویا نے گول اسکور کرتے ہوئے سپین کو چار صفر کی برتری دلادی۔وقفے پر میچ میں سپین کو چار صفر کی برتری حاصل تھی تاہم 49ویں منٹ میں ڈیوڈ ویا ایک بار پھر گیند کو گول کی راہ دکھا دی۔ٹوریز نے کمزور ٹیم کے خلاف موقع کو غنیمت جانا اور 57ویں منٹ میں ایک اور گول اسکور کر کے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی جبکہ دوسری جانب 64ویں منٹ میں ڈیوڈ ویا نے بھی ایک اور گول سکور کر کے اپنے تین گول مکمل کر لئے۔ دو منٹ بعد ہی جوآن ماٹا نے ایک اور گول اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری آٹھ صفر کر دی، اس سے کچھ ہی دیر بعد سپین کو تاہیٹی کے کھلاڑی کا ڈی میں ہینڈ ہونے کے باعث پینلٹی ملی تاہم ٹوریز چوتھا گول اسکور کرنے کے اس موقع کو ضائع کرتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ کے اوپر سے پھینک دیا تاہم اس کا ازالہ انہوں نے کچھ لمحوں بعد گول اسکور کر کے پورا کر دیامیچ ختم ہونے سے کچھ دیر قبل سپین نے ڈیوڈ کی سلوا کی بدولت تاہیٹی کے خلاف اپنی ٹیم کا دسواں گول بھی سکور کر دیا۔