• news

مسلم لیگ (ن) آئینی تقاضے پورے کر کے بلدیاتی انتخابات کروائےگی: رانا ثنائ

لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور صوبائی حکومت تمام وعدوں پر عمل کرے گی ‘ ملک کو بجلی کے بحران‘ کرپشن‘ مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دلانا حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ پنجاب میں تمام فیصلے میرٹ کے مطابق ہوتے ہیں اور پنجاب اسمبلی سے بلدیاتی نظام کی منظوری کے بعد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے۔ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات کروائےگی لیکن جو آئینی اور قانونی تقاضے ہیں وہ پورے کرنا ضروری ہیں۔ ہم رمضان کے بعد نیا بلدیاتی نظام منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی میں لائیں گے جس میں نہ صرف تمام ارکان اسمبلی بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کو بات کرنے کی اجازت دی جائے گی اور اس کے بعد جو حتمی سفارشات آئیں گے اس کی روشنی میں قانون سازی کی جائےگی اور بل کی منظوری کے بعد حلقہ بندیاں بھی ضروری ہوتی ہیں اور جب تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے ہو جائیں گے تو بلدیاتی انتخابات کروا دئیے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن