نائن الیون حملوں کے ملزم خالد شیخ سمیت پانچ افراد کے مقدمے کی سماعت
گوانتاناموبے (اے پی پی) گوانتا ناموبے میں نائن الیون کے حملوں کے الزام میں قید خالد محمد شیخ سمیت پانچ افراد کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ خالد محمد شیخ سمیت پانچ افراد کو مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت میں پیش کیا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو موت کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس موقع پر نائن الیون حملوں میں مارے جانے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والے افراد بھی عدالت میں موجود تھے۔ عدالتی کارروائی میں شرکت کرنے والوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔