سیالکوٹ: بازوﺅں سے محروم باپ 6 بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہا ہے
سیالکوٹ (نامہ نگار) پیدائشی طور پر دونوں بازوﺅں سے محروم شخص نے سرکاری سکول میں عام بچوں کی طرح میٹرک کی تعلیم حاصل کرکے اپنے چھ بچوں کی پرورش شروع کردی ہے۔ سیالکوٹ کے گاﺅں روڑس کا رہائشی فقیر سائیں کارپوریشن میں ملازم ہے جو ڈیوٹی سے فارغ ہونے کے بعد اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی ذمہ داری بھی خود ادا کررہا ہے ۔ بازوﺅں سے محروم فقیر سائیں اپنے پیروں سے اپنے بچوں کوسکول کا کام کروانے کے بعد گھر میں بیوی کے ساتھ کام کاج میں ہاتھ بٹانے کاکام بھی کرتا ہے۔ فقیر سائیں کی انیس سال قبل شادی ہوئی تھی اور کسی سے امداد لینے کو اپنی توہین سمجھتا ہے۔