• news

ملتان: سوئی گیس والوں نے لچھے بیچنے والے کو ایک لاکھ 70ہزار کا بل بھیج دیا

ملتان( آئی این پی ) محکمہ سوئی گیس کی پھرتیاں لچھے بیچنے والے محنت کش کو ایک لاکھ 70ہزار کا بل بھیج دیا۔ چاہ تھلے والا کا شہاب الدین ایک مرلے کے گھر میں مقیم ہے ۔ محکمہ سوئی گیس نے اس کے گھر یلو میٹر کو کمرشل میں تبدیل کرتے ہوئے فروری 2013کو ایک لاکھ 48ہزار کا بل بھیجا بعدازاں ایک لاکھ70ہزار کا ہو گیا۔ بل ٹھیک کرانے گیا تو اس کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔ شہاب الدین نے میڈیا کو بتایا ہے سوئی گیس حکام کہتے ہیں کہ 48 ہزار روپے ہر صورت ادا کرنے ہوں گے ورنہ بل ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ اس نے سوئی گیس آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا اس کا بل ٹھیک کر کے اس کا میٹر ڈومیسٹک کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن