وزیراعظم جلد توانائی پالیسی کا اعلان کریں گے
اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم میاں نواز شریف ہفتہ عشرہ میں توانائی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ پاکستان کو ایسی قومی پالیسی کی ضرورت ہے جو ورلڈ بینک جیسے اداروں کے اثر سے آزاد ہو اور ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھ کر مقامی وسیع مفادات جیسے آزاد توانائی پیداوار (آئی پی پیز) کو سامنے رکھ کر تیار کی جائے۔ وزیراعظم کی طرف سے ممکنہ پیش کردہ توانائی پالیسی میں توانائی کے شعبے کی بحالی اور انہیں قومیانے‘ تقسیم کار کمپنیوں کو مربوط بنانا‘ ہائیڈل‘ کوئلے اور نیوکلیئر انرجی میں سرمایہ کار ری جیسے اعلانات شامل ہیں۔