• news

ہمیں سسی پنوں، ہیررانجھا نہیں، بینظیر جیسے روشن خیال لوگوں کی ضرورت ہے: جسٹس مشیر عالم

دادو (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مشیر عالم نے کہا ہے کہ 2007ءمیں جو انقلاب آیا تھا یہ اس کا ثمر ہے کہ بار اور عدلیہ مضبوط ہو رہے ہیں، میرٹ کا بول بالا ہے۔ اب ایک ہاری کا بیٹا بھی جج بن سکتا ہے۔ دادو بار سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں ڈگریاں بانٹ رہی ہیں تعلیم نہیں۔ ہمیں سسی پنوں، ہیر رانجھا نہیں بے نظیر بھٹو جیسے روشن خیال لوگوں کی ضرورت ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن