• news

لاہور: بجلی کی بندش کیخلاف خواتین کا احتجاج، شیخوپورہ میں گرمی سے 3 جاں بحق

شیخوپورہ+ لاہور (نیوز رپورٹر+ این این آئی) بجلی کی گھنٹوں بندش کےخلاف احتجاج ڈنڈا بردار خواتین نے والٹن روڈ کو احتجاجاً بلاک کر کے مظاہرہ کیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ والٹن روڈ کے علاقہ النور ٹا ﺅن کا ٹرانسفارمر 24گھنٹے گزرنے کے باوجود تبدیل نہ کیا گیا جس پر علاقہ کی خواتین مشتعل ہو گئیں اور ڈنڈے اٹھا کر والٹن روڈ پر آ گئیں۔ خواتین کے احتجاج کی وجہ سے گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس اور لیسکو افسران کی یقین دہانی پر خواتین نے احتجاج ختم کر دیا۔ شےخوپورہ سے ہمارے نامہ نگار خصوصی کے مطابق سال کا طوےل ترےن دن شےخوپورہ اور اس کے نواحی علاقوں مےں گرم ترےن دن بھی رہا جبکہ درجہ حرارت 47 سےنٹی گرےڈ تک پہنچ گےا۔ گرمی کے باعث شہر اوراسکے نواحی علاقوں مےں اےک خاتون سمےت 3افراد کے ہلاک ہونے اور متعدد افراد کے بہےوش ہونے کی اطلاعات ملی ہےں، جاں بحق ہونیوالوں مےں اےک 36سالہ شخص جس کی سردست شناخت نہ ہو سکی ہے، بھی شامل ہے جو فےصل آباد روڈ پر گرمی کو برداشت نہ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گےا۔ گرمی کی شدت میں اضافے اور بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے لاہور سمیت دیگر شہروں میں کم بجلی بند کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4250 میگا واٹ ہو گیا۔ شہروں میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹہ، دیہی علاقوں میںسولہ گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ این این آئی کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم اور سحر اور افطار کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن