• news

ایچ ای سی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے 24 جون تک سہولت فراہم کریگا

اسلام آباد (نامہ نگار + آئی این پی) ہائر اےجوکےشن کمشن (اےچ ای سی) سابق و موجودہ پارلےمنٹرےن کو ڈگرےوں کی تصدےق کےلئے آخری موقع فراہم کرتے ہوئے 24 جون تک سہولت فراہم کریگا، 2008ءکے الےکشن مےں حصہ لےنے والے سابق و موجودہ 107 پارلےمنٹرےن نے تاحال ڈگرےوں کی تصدےق نہےں کرائی۔ اےچ ای سی کی جانب سے کہا گےا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ جات ےکم جون اور 19 جون کی روشنی میں پبلک نوٹسز بھی اخبارات میں شائع ہوئے، ہائر ایجوکیشن کمشن جنرل الیکشن 2008ءمیں (غیر مصدقہ) ڈگریوں کے ہمراہ حصہ لینے والے پارلیمینٹیرینز (ایم این اے/ سینیٹرز/ ایم پی اے) کو 24 جون تک دفتری اوقات کار میں ڈگریاں تصدیق کرانے کیلئے اسلام آباد آفس میں سہولیات مہیا کریگا۔ اےچ ای سی کے مطابق 24 جون کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی جو سپرےم کورٹ مےں جمع کرائی جائیگی۔ آئی این پی کے مطابق 107 ارکان میں مرحوم سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی‘ وہاڑی سے مرحوم رکن قومی اسمبلی عظیم دولتانہ اور سابق وزیر اعلی خیبر پی کے اکرم درانی کے مرحوم سابق رکن اسمبلی بیٹے زیاد اکرم درانی کے علاوہ پیپلز پارٹی‘ (ق) لیگ‘ مسلم لیگ (ن) ‘ جے یو آئی‘ ایم کیو ایم سمیت کئی جماعتوں کے ارکان سابق وفاقی وزرا شامل ہیں۔ ان میں سابق وزیر مملکت غلام مجتبیٰ کھرل‘ موجودہ وفاقی وزیر سینیٹر کامران مائیکل‘ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ رکن قومی اسمبلی زیب جعفر‘ سابق وفاقی وزیر منظور وٹو‘ صدر زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش‘ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق سینئر وزیر سید سردار احمد‘ سابق وزیر مملکت نعمان لنگڑیال‘ خیبر پی کے کے سابق سینئر وزیر رحیم داد خان‘ سابق وفاقی وزرا شیخ وقاص اکرم‘ لیاقت عباس بھٹی اور سردار عمر گورگیج شامل ہیں۔ ایچ ای سی نے ان 107 سابق ارکان اسمبلی کی فہرست الیکشن کمشن کو بھی بھجوا دی ہے۔ 107 ارکان میں فاٹا سے سابق رکن اسمبلی عبدالرزاق‘ بلوچستان اسمبلی کے عبدالرحیم خان مندوخیل‘ جے یو آئی (ف) کے خیبر پی کے کے جنرل سیکرٹری‘ سابق سینیٹر گل نصیب‘ کے پی کے اسمبلی کی سابق رکن فوزیہ ارشد‘ این اے 152 سے سابق رکن لیاقت علی خان‘ این اے 200 سے سابق رکن میاں عبدالحق عرف میاں مٹھو‘ این اے 16 سے سابق رکن سید حیدر علی شاہ‘ این اے 22 سے سابق رکن نواز خان‘ این اے 32 سے سابق رکن شہزادہ محی الدین‘ این اے 36 سے سابق رکن بلال رحمن‘ این اے 47 سے سابق رکن ظفر بیگ بیٹنی‘ این اے 47 سے سابق خاتون رکن قومی اسمبلی فرحت بیگم‘ این اے 233 سے سابق رکن طلعت اقبال مہیسر‘ سابق خاتون رکن عطیہ عنایت اللہ‘ بیگم شہناز شیخ‘ سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نیلسن عظیم‘ این اے 168 سے سابق وفاقی وزیر اقلیتی رکن شہباز بھٹی‘ این اے 143 سے سابق رکن اور سابق وزیر مملکت رائے غلام مجتبیٰ کھرل‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی73 سے سابق رکن الیاس چنیوٹی‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی267 سے سابق رکن سید افتخار حسین گیلانی‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 262 سے سابق رکن احمد علی اولکھ‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 26 سے سابق رکن چودھری ندیم خادم‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 228 سے سابق رکن چودھری جاوید احمد‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 77 سے سابق رکن محمد جاوید شیخ‘ پنجاب اسمبلی کے سابق اقلیتی رکن کامران مائیکل‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 219 سے سابق رکن کرم داد واہلہ‘ پنجاب اسمبلی کی سابق خاتون رکن محمودہ چیمہ‘پنجاب اسمبلی کے پی پی 291 سے سابق رکن مخدوم محمد ارتضیٰ‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 89 سے سابق رکن مخدوم علی رضا‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی117 سے سابق رکن آصف بشیر بھاگٹ‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 78 سے سابق رکن خالد محمود سرگانہ‘ پنجاب اسمبلی کے سابق رکن خرم نواب‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 203 سے سابق رکن عامر غنی‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 80 سے سابق رکن محمد مسعود لالی‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 234 سے سابق رکن شہریار علی خان‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 116 سے سابق رکن طارق محمود ساہی‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 135 سے سابق رکن مسز ثمینہ وسیم بٹ‘ پنجاب اسمبلی کی سابق خاتون رکن نرگس پروین اعوان‘ سابق اقلیتی رکن پرویز رفیق‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 36 سے سابق رکن رانا منور غوث خان‘ پنجاب اسمبلی کے پی پی 249 سے سابق رکن امان اللہ دریشک‘ پنجاب اسمبلی کی سابق خواتین ارکان زیب جعفر‘ معیزہ حمید‘ طیبہ ضمیر‘ فائزہ اصغر‘ سندھ اسمبلی کے سابق رکن پرتاب سنگھ‘ سندھ اسمبلی کے پی ایس 1 سے سابق رکن نصراللہ بلوچ‘ سندھ اسمبلی کے پی ایس 66 سے سابق رکن میر حاجی حیات تالپور‘ سندھ اسمبلی کے پی ایس 67 سے سابق رکن میر محبوب علی‘ سندھ اسمبلی کے پی ایس 128 سے سابق رکن امان اللہ خان مسعود‘ سندھ اسمبلی کے پی ایس 113 سے سابق رکن عسکری تقوی‘ سندھ اسمبلی کی سابق خاتون رکن رقیہ خانم‘ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36 سے سابق رکن آغا عرفان کریم‘ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 40 سے سابق رکن محمد رحیم‘ بلوچستان اسمبلی کی سابق خاتون رکن ثمینہ رازق‘ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 17 سے سابق خاتون رکن مسز نسرین رحمن کھیتران‘ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 49 سے سابق رکن ظہور احمد کھوسہ‘ خیبر پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 5 سے سابق رکن عطیف الرحمن‘ خیبر پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 6 سے سابق رکن محمد عالمگیر خلیل‘ خیبر پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 26 سے سابق رکن شیر افگن خان‘ پی کے 55 سے سابق رکن مفتی کفایت اللہ‘ حلقہ پی کے 70 سے سابق رکن زیاد اکرم درانی‘ حلقہ پی کے 78 سے سابق رکن قیصر ولی خان‘ پی کے 93 سے سابق رکن حیات‘ پی کے 96 سے سابق رکن زمین خان‘ پی کے 97 سے سابق رکن ذکریا اللہ خان‘ سابق خاتون رکن ڈاکٹر فائزہ رشید‘ تبسم یونس کتوزئی‘ پی کے 56 سے سابق رکن وجیہہ الزماں‘ سینیٹر گلزار احمد خان‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 سے سابق رکن مدثر قیوم نارا‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 176 سے سابق رکن محسن علی قریشی‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 146 سے سابق رکن میاں منظور وٹو‘ قومی اسمبلی سابق خاتون رکن اور صدر زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری رخسانہ بنگش‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 سے سابق رکن بلال اصغر وڑائچ‘ پنجاب اسمبلی کی سابق خاتون رکن یاسمین خان‘ خیبر پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 28 سے سابق رکن حافظ اختر علی‘ سندھ اسمبلی سابق خاتون رکن توقیر فاطمہ بھٹو‘ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 25 سے سابق رکن احمد علی خان جلبانی‘ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 116 سے سابق رکن سید سردار احمد‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 163 سے سابق رکن ملک نعمان لنگڑیال‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 14 سے سابق رکن راجہ حنیف عباسی‘ پی پی 71 سے ملک نواز‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 86 سے سابق خاتون رکن نیلم جبار‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 98 سے سابق رکن محمد ارقم خان‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 123 سے سابق رکن عمران اشرف‘ سندھ اسمبلی کی سابق خاتون رکن نادیہ گبول‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107 سے سابق رکن جمیل ملک‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 272 سے سابق رکن یعقوب بزنجو‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 170 سے سابق رکن طارق محمود باجوہ‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 160 سے سابق رکن رانا مبشر اقبال‘ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 سے سابق رکن اکرام اللہ دھریجو‘ خیبر پی کے اسمبلی کے حلقہ پی کے 27 سے سابق رکن رحیم داد خان‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 166 سے سابق رکن منور حسین منج‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 254 سے سابق رکن ارشاد احمد خان‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 279 سے سابق رکن رانا عبدالرﺅف‘ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 3 سے سابق رکن جام سیف اللہ دھاریجو‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 166 سے سابق رکن رانا زاہد حسین‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 74 سے سابق رکن سید حسن مرتضی‘ قو می اسمبلی کے حلقہ این اے 39 سے سابق رکن جواد حسین‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے سابق رکن شیخ وقاص اکرم‘ قومیاسمبلی کے حلقہ این اے 103 سے سابق رکن لیاقت عباس بھٹی‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 188 سے سابق رکن خادم حسین‘ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 سے سابق رکن فاروق یوسف گھرکی اور قومی اسمبلی کے این اے 260 سے سابق رکن عمر گورگیج شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن