چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
مکرمی !حالیہ انتخابات میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور انکے ساتھیوں نے ملک و ملت کی فلاح و خیر کی خاطر سب کی طرف بلا امتیاز و تفریق دوستی اور ایکتا کا ہاتھ بڑھایا ہے جو تاریخ پاکستان کا روشن باب ہے اور جن جماعتوں اور لوگوں نے اس کا مثبت جواب دیا وہ بھی لائق تحسین ہے ملکی اور عالمی حالات کا تقاضا ہے کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ ذاتی یا جماعتی مفاد اور مصلحتوں کو قربان کرتے ہوئے اپنی صفوں میں مکمل یکجہتی اور اتحاد پیدا کریں تاکہ ہم اور ہمارا ملک ترقی یافتہ اور خوشحال قوموں کی صف میں کھڑا ہو سکے۔
(آغا محمد غیاث الرحمٰن انجم ٹیپو ہاﺅس ڈیفنس روڈ نیو اقبال پارک لاہور کینٹ )