نیٹو طیاروں کی بمباری، جھڑپیں 30 شہری جاں بحق، کمانڈر سمیت متعدد طالبان شہید
کابل (آن لائن) افغانستان میں اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری، طالبان کے حملوں اور جھڑپوں میں 50 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے۔ ایک اہم کمانڈر زکریا سمیت 9 طالبان کو افغان پولیس نے جنوبی صوبہ قندھار میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شمالی افغانستان میں طالبان نے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے افغان سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکاروں کو ہلاک کیا جبکہ افغان حکام کی جانب سے نیٹو کی تازہ فضائی کارروائی اور سویلین کی ہلاکتوں کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی ۔