دہشتگردوں نے حکومت کے ہنی مون کے رنگ میں بھنگ ڈال دیا:شیخ رشید
اسلام آبا د (آئی اےن پی ) عوامی مسلم لےگ کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی شےح رشےد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے حکومت کے ہنی مون کے رنگ مےں بھنگ ڈال دےا ہے ،موجودہ اسمبلی عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے دعائے مغفرت کرانے کا مقام بن گئی ہے‘دہشت گردوں سے مذاکرات کے لےے حکومت کے پاس کوئی میکنزم نہےں ہے ۔وہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر مےڈےا سے گفتگوکر رہے تھے ۔شےخ رشےد احمد نے کہا کہ ملک مےں غےر اعلانےہ جنگ جاری ہے ، موجودہ حکومت کے دور اقتدار مےں سابقہ حکومتوں کے مقابلے مےں حملوں کی رےشو زےادہ ہے ۔