برطانیہ نے بھی انٹرنیٹ کی خفیہ جاسوسی کی ہے، برطانوی اخبار
لندن (آن لائن) برطانوی خفیہ ایجنسی GCHQ نے بھی بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ اور ٹیلی فون ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ برطانوی اخبار گارڈین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی نے یہ معلومات امریکا کو فراہم کی ہیں۔ اس بارے میں سامنے آنے والی تفصیلات بھی امریکی کمپیوٹر ایکسپرٹ اور قومی سلامتی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے ذریعے ملی ہیں۔