وزیر داخلہ نے افغان سفارتکار پر فائرنگ کی تفصیلات طلب کر لیں
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں افغان سفارتکار پر فائرنگ کے واقعہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے نااہلی کے ذمہ دار متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔