امریکہ آئندہ خاتون صدر کا انتخاب کرکے دنیا کو مثبت پیغام دیگا :ہلیری
واشنگٹن (آن لائن) سابق امریکی وزیر خارجہ اور آئندہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ واشنگٹن آئندہ ایک خاتون کو صدر منتخب کرکے دنیا کو مثبت پیغام دے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویب سائیٹ پر جاری کی گئی اپنی ایک نجی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ امریکہ آئندہ وائٹ ہاﺅس کیلئے خاتون کو منتخب کریگا کیونکہ واشنگٹن کا یہ دنیا کو ایک مثبت اور تاریخی عندیہ دیگا۔