اوبامانے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران نیلسن منڈیلا سے ملاقات کا پروگرام ملتوی کردیا
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی صدر بارک اوباما کے مشیر اعلیٰ بین روھڈز نے کہا ہے کہ صدر اوبامانے آئندہ ہفتے اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران نیلسن منڈیلا اور ان کے خاندان سے ملاقات کا پروگرام ملتوی کردیا ہے۔ گذشتہ روز انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نیلسن منڈیلا کی بیماری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔