• news

حکومت ڈیرہ بگٹی سے بیدخل کئے گئے افراد کی واپسی کا انتظام کرے: حمید گل

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ + نامہ نگار) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے ڈیرہ بگٹی سے بیدخل افراد کے کیمپ کا دورہ کیا۔ نوائے وقت سے بات چیت میں ڈیرہ بگٹی کے ان افراد کا کیا مقدر ہے انہیں کیوں ڈیرہ بگٹی نہیں جانے نہیں دیا جاتا۔ یہ لوگ پرامن ہیں اور اپنے علاقے میں جانا چاہتے ہیں۔ حکومت ان افراد کی واپسی کا انتظام کرے اور انہیں واپس اپنے علاقے میں جانے کیلئے سہولت اور تحفظ فراہم کرے۔ دریں اثناءلاپتہ افراد کی بازےابی کی تنظےم ڈےفنس آف ہےومن رائٹس (ڈی اےچ آر) نے سابق وزےراعظم ےوسف رضا گیلانی کو اپنے لاپتہ بےٹے کا کےس تنظےم مےں درج کروانے کی پےشکش کی ہے تاکہ وہ سپرےم کورٹ مےں لاپتہ افراد کے کےسز کے ساتھ ان کا کےس بھی لڑےں۔

ای پیپر-دی نیشن