قومی اسمبلی کی جھلکیاں
متحدہ کے ارکان سیاہ پٹیاں باندھ کر آئے
ارکان کی غیرحاضری پر مراعات نہ دینے کا فیصلہ
آج کٹوتی کی تحریکیں پیش ہونگی
اسلام آباد (ایجنسیاں) وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ مجوزہ فاٹا یونیورسٹی کے قیام کیلئے زمین ایکوائر کر لی گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے ارکان اسمبلی کی غیر ضروری اور بلاوجہ رخصت کی صورت میں انہیں تنخواہ اور دیگر مراعات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں سندھ اسمبلی کے رکن ساجد علی قریشی اور انکے بیٹے کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم کے ارکان نے ہفتہ کو بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ایوان میں آج کٹوتی کی تحریکیں پیش کی جائینگی۔