وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا معاملہ زیرغور آ سکتا ہے: ذرائع
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جس میں ملک میں دہشت گردی کی تازہ لہر‘ گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کی ہلاکت‘ خیبر پی کے اور کراچی میں مسلسل دہشت گردی کے واقعات‘ توانائی پالیسی پر غور کے علاوہ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا معاملہ بھی زیر غور آسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ملک میں دہشت گردی خاص طور پر گلگت بلتستان کے واقعہ کے بارے میں کابینہ میں اپنی رپورٹ پیش کرینگے جبکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کئے گئے اقدامات سے کابینہ کو آگاہ کرینگے۔ اسحاق ڈار بجٹ سے متعلقہ امور پر اعتماد میں لیں گے۔