• news

کوہ پیماﺅں کا قتل سیاحت کی صنعت کیلئے نقصان دہ ہے، حملہ آور ابھی پکڑے جا سکتے ہیں، صدر ٹور آپریٹرز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن امجد ایوب نے کہا ہے کہ سیاحوں کا قتل ملکی سیاحت کی انڈسٹری کیلئے بہت نقصان دہ ہے، مجرم ابھی علاقے میں ہی ہونگے۔ مجرموں کی گرفتاری کیلئے حکومت ماہر افسروں کی خدمات حاصل کرے کیونکہ علاقے کی صورتحال کے پیش نظر مجرموں کو علاقے سے نکلنے کیلئے دو دن درکار ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا نانگا پربت کے مغربی دامن میں واقع بیس کیمپ تک پہنچنے کیلئے دو دن کی پیدل مسافت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن