یوکرائن نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی
کیف (نوائے وقت رپورٹ) یوکرائن نے سانحہ دیامر میں اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم یوکرائن کا کہنا ہے کہ یوکرائن کی انٹرا ایجنسی رسپانس ٹیم سانحہ دیامر کے متعلق چھان بین کرے گی۔ وزارت خارجہ کے حکام پاکستانی حکام سے بھی رابطے میں ہیں۔