”اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان‘ رحم فرمانے والا ہے
O.... یہ جو ہم پڑھ کر سناتے ہیں آپ کو آیتیں اور نصیحت حکمت والیO بے شک مثال عیسیٰؑ کی اللہ تعالیٰ کے نزدیک آدمؑ کی مانند ہے، بنایا اسے مٹی سے پھر فرمایا اسے ہو جا تو وہ ہو گیاO (اے سننے والے!) یہ حقیقت کہ (عیسیٰ انسان ہیں) تیرے رب کی طرف سے (بیان کی گئی) ہے پس تو نہ ہو جا شک کرنے والوں سے O
آل عمران (آیت 58تا 60)