• news

پی سی بی میں پرکشش عہدوں پر تعینات افراد نے نوکریاں بچانے کیلئے سفارشیں ڈھونڈنا شروع کر دیں

پی سی بی میں پرکشش عہدوں پر تعینات افراد نے نوکریاں بچانے کیلئے سفارشیں ڈھونڈنا شروع کر دیں

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستا ن کرکٹ بورڈ میں قائمقام چیئرمین کی تقرری کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی دور میں پرکشش عہدوں پر تعینات ہونے والے افراد نے نوکریاں بچانے کیلئے سفارشیں ڈھونڈنا شروع کردیں۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکاءاشرف نے اپنے دور میں بورڈ کی پرکشش سیٹوں پر اپنے چہیتوں اور من پسند افراد کی تقرریاں کی تھیں جس سے نہ صرف بورڈ کو ان کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کی مد میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا بلکہ ادارے کی کارکردگی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں پرکشش عہدوں پر تعینات ہونے والے افراد میں چیئرمین کے دست راست بریگیڈئیر ریٹائرڈ ساجد حمید، جنرل منےجر مےڈےا ، چیئرمین پی سی بی کے خصوصی سٹاف سمیت ڈومیسٹک اور ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کئی افراد شامل ہیں۔ چیئرمین کی تبدیلی کے بعد اب ان افراد نے نوکریاں بچانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن میں اپنے سفارشیوں کی تلاش شروع کر دی ہے تاکہ موجودہ دور حکومت میں بھی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا جاسکے۔کرکٹ حلقوںکی جانب سے نجم سیٹھی کے تقرر کو حالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ بننے کا انعام قرار دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن