دورہ ویسٹ انڈیز، سلیکشن کمیٹی آج قائم مقام چیئرمین سے منظوری لے گی
دورہ ویسٹ انڈیز، سلیکشن کمیٹی آج قائم مقام چیئرمین سے منظوری لے گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کی منظوری لینے کے لیے سلیکشن کمیٹی کے ارکان آج نئے قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کرینگے۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی سکواڈ کے ناموں کو پہلے ہی حتمی شکل دے رکھی ہے۔ جس میں چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی جگہ بعض تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کو سکواڈ کا حصہ بنا کر فہرست تیار کی ہے جو چیئرمین پی سی بی کو آج پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حالیہ چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مڈل آرڈر بلے باز یونس خان اور عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں پر تجربہ کو فوقیت دیے جانے کا بھی امکان ہے۔