• news
  • image

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ تبدیل کرنے پر غور

آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ تبدیل کرنے پر غور

لندن(نیوز ایجنسیاں) انگلینڈ میں کھیلی جانے والی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں عوام کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کو ختم کرنے کا ارادہ تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ آئی سی سی پہلے اس ایونٹ کو ختم کرکے آئندہ چار سال فیوچر ٹور پروگرام میں ٹیسٹ چیمپئن شپ شروع کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ اب 25 سے 29 جون تک لندن میں شیڈول سالانہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کے دوبارہ انعقاد پر غور کیا جائے گا۔ بارش سے متاثرہ حالیہ ایونٹ میں گراﺅنڈ کی دستیاب گنجائش کا 95 فیصد حصہ بھرا رہا۔ مجموعی طور پر 15 میں سے 12 میچوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوئے۔آئی سی سی کا اجلاس آئندہ ہفتے لند ن میں ہوگا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا معاملہ اٹھائے جانے کاامکان ہے 25جون سے لندن میں آئی سی سی کا سالانہ اجلاس شروع ہوگااجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کرے گا اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ذرائع کے مطابق چند دن پہلے ذکا اشرف اور سری نواسن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں آئی سی سی میٹنگ کے معاملات زیر غور آئے ہیں ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کسی کو بھی بورڈ میٹنگ کے لئے نامزد کرسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل آئی سی سی میٹنگ میں زیر غور آنے کے امکانات کم ہیں ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی سب کمیٹیوں کی میٹنگ کے لئے سری نواسن اور بورڈ میٹنگ کے لئے جگموہن ڈالمیا کو نامزد کیا ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن