تفسیر فضل القرآن
مولانا فضل الرحمن بن محمد کی تفسیر فضل القرآن کے نام سے قسط وار شائع ہو کر صاحبان علم و شائقین علوم قرآنی سے داد پا رہی ہے۔ اب تک ان کی تفسیر کے چھ جز شائع ہو چکے ہیں اب یہ ساتواں جز جو سورة انفال کے ترجمہ و تشریح پر مشتمل ہے نہایت خوبصورت کاغذ اور جلد کے ساتھ شائع ہوا ہے جس کا ہدیہ صرف 400روپے ہے جس میں نہایت تفصیل کے ساتھ پوری سورة کے مطالب اور احکامات بیان کئے گئے ہیں۔ الفاظ کی سادگی اور لغت کی مدد سے قاری کو بات ذہن نشین کرانا قاری فضل الرحمن بن محمد کا خاصہ ہے جس میں وہ کامیاب نظر آتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ آئندہ جلدوں میں بھی اپنا یہ حسن قلم قائم رکھیں گے۔