• news

اللہ ،میاں نوازشریف سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے!

 مکرمی!مسلمان کا اس پر مکمل ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب کسی انسان سے کوئی کام لینا ہوتا ہے تو وہ اس کے لئے خود ہی بندوبست کر دیتا ہے۔ آج پاکستان مشکل ترین حالات اور بھنور میں بری طرح پھنسا ہوا ہے۔ رب العزت نے میاں نوازشریف صاحب کو سیاسی بصیرت اور ایمان سے نوازا ہے اور وہ ملکی حالات اور عوام کی تقدیر بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔اللہ یقینا جناب میاں نوازشریف سے کوئی بڑا کام لینا چاہتا ہے ۔ پاکستان کی عوام نے انہیں دل کی گہرائیوں سے چاہتے ہوئے ان پر بھرپور اعتماد کیا۔ آج ہر کسی کی نظریں میاں نوازشریف صاحب پر لگی ہوئی ہیں عوام ہمیشہ اس رہنما پر اعتماد کرتے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہوں اور وہ جو فیصلہ کرتے پھر اس پر مضبوطی سے قائم رہتے ہوئے کامیابی حاصل کرتے ایسے قائد اپنا مقام چند دنوں میں حاصل نہیں کرتے اس کے پیچھے ان کی ساری زندگی کی خدمات ہوتیں ہیں۔ اور پھر ہمیشہ اس باوفا قائد جو ہمیشہ کے لئے ان کے دکھ درد کا ساتھ ہوتا ہے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔ آج پاکستانی قوم کو کچھ ان ہی خصوصیات کے حامل قائد کا ساتھ میسر ہے اور وہ قائد اور رہنما میاں نوازشریف صاحب ہیں۔ جنہوں نے کئی اہم موقعوں پر اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے عوام کی خواہشات اور ملکی مفاد پر اپنے مفاد کو قربان کر کے عوام کے دل جیتے ہیں۔ (رفاقت شاہ لاہور 0323-4325061)

ای پیپر-دی نیشن