ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے علیحدہ کاﺅنٹر
مکرمی ! پنجاب کا سال 2013-14 کے بجٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ ریٹارڈ سرکاری ملازمین کیلئے حوصلہ افزا نہیں ہے منہ زور مہنگائی کے ہوتے ہوئے دس فیصد پنشن میں اضافہ ہرگز مناسب نہیں ہے۔ گزارش ہے کہ حسب سابق 20 فیصد اضافہ کا اعلان کر کے ریٹائرڈ ملازمین کی دعائیں لی جائیں۔ ایک اور اہم مسئلہ کی طرف بھی آپ کی توجہ درکار ہے ریٹائرڈ ملازمین کو دواﺅں کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں علیحدہ/ کاﺅنٹر قائم کئے جائیں تاکہ وہ لمبی قطاروں میں کھڑے ہوئے بغیر باآسانی دوائیں حاصل کر سکیں۔(عبدالجبار خالد ۔ سابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حکومت پنجاب، سابق پی آر او میاں نواز شریف)