• news

وزیر اعلیٰ سے ڈیرہ غازی خان کے تاجروں کی اپیل

مکرمی ! ہم ڈیرہ غازی خان کے تاجر ہیں۔ ہم 42 تاجروں کا 80 لاکھ روپے مالیت کا سامان ٹرک نمبر آر پی ٹی 7972 پر لوڈ ہوا اور ٹرک بمعہ سامان لاہور کے پیر مکی گڈز اڈا سے لیکر بسم اللہ اڈا ڈیرہ غازی خان کیلئے روانہ ہوا تھا۔ 16 جون 2013ءکو رات 12.30 پر تحصیل رائیونڈ کے تھانہ مانگا منڈی سے ایک فرلانگ کے فاصلے پر ڈالے میں سوار 8 مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر روکا اور ڈرائیور محمد دین کو تشدد کا نشانہ بنا کر وہاں سے آٹھ میل دور پھینک کر ٹرک لے گئے۔ اس وقوعہ کا پرچہ مقدمہ نمبر 242/13 کے تحت تھانہ مانگا منڈی لاہور میں درج کرایا ہے لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ہمارے ساتھ بہت ظلم اور زیادتی ہوئی ہے۔42 متاثرہ تاجروں کی درخواست ہے کہ ہمارا 42 تاجروں کا جو سامان غائب ہوا ہے اس کو واپس کروا کے ہماردی دادرسی کی جائے۔ (واجد حسین نائچ ۔ بسم اللہ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی پُل پیارے والی نزد انڈس ہوٹل ڈیرہ غازی خان، 0345-2468485، 0642-468485) 

ای پیپر-دی نیشن