900 امریکی فوجی ملک میں موجود ہیں: وزیراعظم اردن
900 امریکی فوجی ملک میں موجود ہیں: وزیراعظم اردن
عمان (آن لائن) اردن کے وزیراعظم عبد اللہ انصور نے اعتراف کیا ہے کہ اس وقت ملک میں 900 امریکی فوجی موجود ہیں۔200 امریکی فوجی کیمیکل ہتھیاروں سے نمٹنے کے لئے تربیت دینے جبکہ 700 فوجی میزائل اور ایف 16 جنگی طیاروں سے متعلق فوجیوں کو تربیت دینے کے لئے تعینات ہوئے ہیں۔ ان فوجیوں کی تعینات کا شام کی صورت حال اور جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزیراعظم اردن